Posts

Showing posts from June, 2021

افسوس ناک خبر

 #ایبٹ_آباد_بیرنگلی ، کٹلہ سے ایبٹ آباد آنے والی پک اپ گاڑی  بیرنگلی دیار گلی کے مقام پر حادثہ کا شکار۔ ڈرائیور اور  سکول کا بچہ حادثے میں زندگی کی بازی بار گئے۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے حادثہ پر پہنچی۔ ایبٹ آباد : حادثے میں جیپ کا ڈرائیور اور ایک بچہ موقع پر جانبحق۔ ایبٹ آباد : حادثے میں بچوں سمیت 9 افراد زخمی۔ ایبٹ آباد : جانبحق ہونے والوں میں آصف ساکنہ بسالی اور ذیشان ولد گل خطاب سکنہ جوگی مار شامل۔ ایبٹ آباد : زخمی ہونے والوں میں ذوہیب ولد اشرف ، عاصم ولد اورنگزیب ، شاہد ولد نذیر، محمد ، ، شکیل ولد یعقوب ، نعمان ولد گل خطاب، صادق ولد وعبدالمنان ، عمیر ولد ایاز ، شامل  ایبٹ آباد : زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ایبٹ آباد : چار افراد کی حالت انتہائی  تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا

پی ٹی آئی کے وزیر تعلیم نے وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ان کاکہناتھا کہ میں ایسی ٹیم کا رکن ہوں جس کا کپتان چاہتا ہے کہ گول صرف وہ کرے کوئی اور کھلاڑی نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قدوس بزنجو کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ نجی ٹی وی 24کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ اجلاس والے روز اسمبلی میں جو واقعہ ہوا اس کا افسوس ہے، اگر مسئلے کو پہلے حل کرلیا جاتا تو واقعہ پیش نہ آتا ۔ سردار یار محمد رند نے کہاکہ ہم بلوچستان اسمبلی کی مثالیں دیا کرتے تھے ،بلوچستان میں پی ٹی آئی بی اے پی کی اتحادی ہے، کاش اپوزیشن آج اس ایوان میں موجود ہوتی،آج پورا ایوان خالی پڑا ہے کیا جمہوریت اسے کہتے ہیں۔وزیر تعلیم بلوچستان نے کہاکہ بجٹ میں میرے علاقے کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا،ہر مرتبہ میرے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہوتی رہی ہے، انتخابات میں میرے حلقے میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی، عام انتخابات میں مجھے رکن قومی اسمبلی نہیں بننے دیا گیا،بتایا جائے آج تک ملک میں ...

موسم گرما کی وہ سبزیاں جو انسولین بناتی ہیں

 ماہرین غذائیت نے شوگر کے مریضوں کے لیے دوا سے زیادہ غذا کو مفید قرا ر دیا ہے۔ کیونکہ کچھ پھلوں اور سبزیوں اور دیگر غذاؤں کو ا س مرض کے علاج میں بے حدمفید پایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آپ کو پھل اور سبزیاں کا بتانے والے ہیں۔ جو کہ اگر آپ روزانہ کی بنیا دپر استعمال کریں ۔ یا پھر ہفتے میں جب بھی کبھی آپ پھل کھانے لگیں ۔ تو ان سبزیوں کا اور ان پھلوں کا اگر آپ انتخاب کریں۔انشاءاللہ! آپ کو شوگر کا لیول کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملے گی ۔ کریلا: ماہرین غذائیت کے مطابق کریلے میں وٹامن اے ، بی اور سی پایا جاتاہےجبکہ خ ون کے گاڑھے پن کو معمول پر رکھنے والا وٹامن کے بھی اس کڑوی سبزی میں موجود ہوتا ہے۔ جب کہ لیٹین نامی ایک مادہ بھی پایا جاتا ہے جو انسولین کی طرح کام کرتا ہے اور خ ون میں گلو کوز کو اعتدال پر لاتا ہے۔ اس میں انسولین کو قبول کرنے کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے۔گوبھی : گوبھی وہ دوسری سبزی ہے جو شوگر کے مریضوں کےلیے بے حد مفید ہے۔ ایک کپ پکی ہوئی گوبھی تییتس کیلوریز ہوتی ہیں۔ اور زیادہ فائبر ز کی وجہ سے یہ وزن گھٹانے میں بے حد مفید ہے۔ گوبھی جسم میں ہارمونز کا توازن برقرار رکھتی ہے۔ اور خ ...